جو آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت تین باتوں کا اہتمام کرے گا ۔۔۔۔

حضورکریم ؐ کا ارشاد گرامی ہے جو آدمی گھر میں داخل ہوتے وقت تین باتوں کا اہتمام کرے گا ،رزق اس کےدروازے توڑ کر آئے گا ۔پہلا وہ گھرمیں داخل ہوتے وقت السلام و علیکم و رحمتہ اللہ کہے خواہ سامنے کوئی موجود ہو یا نہ ہو ،اس کے بعد ایک مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھے

اور پھر مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے ۔ دوسری جانب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ مل کر کھایا کرو، الگ الگ مت کھاؤ کیونکہ برکت جماعت کے ساتھ ہوتی ہے اور فرمایا کہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنت میں کھاتا ہے اور فرمایا کہ جب کھاؤ تو نمک سے شروع کرو اور اختتام بھی نمک سے کرو. احمد کو بہت سخت بھوک لگی ہوئی تھی‘ دسترخوان لگا تو فوراً آکر چٹائی پر بیٹھا اور روٹی کا نوالہ توڑ کر کھانا کھانے لگا‘ ساتھ ساتھ مسلسل بولے جارہا تھا کہ ایک تو نیچے بیٹھ کر کھانے نہیں ہوتا اور اوپر سے کدو ہی ملے تھے پکانے کیلئے۔ اس کے ابو نے دیکھا تو بولے کہ بیٹا پہلے تو آپ کو چاہئے تھا کہ ہاتھ دھوتے کیونکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا فقر کو دور کرتا ہے‘ تمام نبیوں کی سنت ہے‘ اس میں شیطان کی مخالفت ہے‘ خیروبرکت کا باعث ہے‘ کھانے کا وضو ہے اور پھر آکر مسنون طریقے سے بیٹھتے کہ یا تو دونوں قدموں کے بل بیٹھتے یا دایاں پاؤں اُٹھا کر بایاں بچھا کر بیٹھتے تو تکلیف بھی نہ ہوتی اور دسترخوان جب تک بچھا رہتا ہے ملائکہ دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں اور پھر بِسْمِ اللہ پڑھ کر کھانا کھانے سے اس میں شیطان شرکت نہیں کرسکتا اگر شروع میں بھول جائے تو بِسْمِ اللہ اَوَّلُہٗ اٰخِرَہٗ پڑھ لیتے ہیں اور رہی بات کدو کی تو کدو تو میرے پیارے آقا حضور نبی اکرم ﷺ کو بہت پسند تھا۔ آپ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ یہ دماغ کو تیز کرتا ہے اور عقل کو زائد کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *