جڑواں بہنوں اور صف اول کی اداکاراؤں ایمن خان ، منال خان کی سالگرہ ، کل کتنے برس کی ہو گئیں ؟

کراچی (ویب ڈیسک)جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان 23برس کی ہوگئیں،دونوں کی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمن خان اور منال خان 23 برس کی ہوگئیں، دونوں بہنوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، اس دوران اِن دونوں بہنوں کے شوہروں سمیت قریبی دوست

و رشتہ دار بھی موجود تھے۔ ایمن اور منال خان کے کیک کاٹتے اور سالگرہ انجوائے کرتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جنہیں اِن دونوں کے فالوورز و مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایمن خان اور منال خان دونوں شادی شدہ ہیں جبکہ ایمن خان ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک کامیاب بیوی اور ماں بھی ہیں۔

Comments are closed.