جھولوں پر جھولے لیتے اور چھلانگیں لگاتے ویڈیو وائرل

انقرہ(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ بچوں کی سلائیڈز پر موج مستی کے دوران دھڑام سے گرگئیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔حریم شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور خبروں میں رہنے کا گُر بھی جانتی ہیں، اس بار ایسا دکھائی دیا کہ حریم شاہ بھی اپنے اندر کے بچے کو چیلنج کررہی ہیں

اور بچوں کی سلائیڈز اور رائیڈز سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کررہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ بچوں کی سلائیڈ میں مختلف رنگوں کی کافی گیندیں پڑی ہیں ، ان سے نکل کر ٹک ٹاکر آگے بڑھنے کی کوشش میں ہی گرگئیںجس سے ان کے ہاتھ کو بھی چوٹ لگی۔ ایک اور ویڈیو میں حریم شاہ کو ٹریمپولائن پر چھلانگیں لگاتے دیکھاجاسکتاہے اور ان کے چہرے کے خدوخال سے محسوس ہوتاہے کہ وہ اس سے بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔

Comments are closed.