جہانگیر ترین اگلے الیکشن کے لیے سرگرم :

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کچھ عرصہ خاموش رہنے کے بعد ضلع لودھراں کی سیاست میں کافی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ان کی بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیاں اور حکومت کی طرف سے چینی سکینڈل تحقیقات کے حوالے سے خاموشی اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے

انہیں کہیں نہ کہیں سے کوئی نہ کوئی یقین دہانی ضرور کروائی گئی ہے جس کے باعث وہ اب اپنی سیاسی تقریروں اور میڈیا بیانات میں محتاط الفاظ کا استعمال کرتے دکھائی و سنائی دیتے ہیں وگرنہ پہلے تو جارحانہ انداز تھا جسے اب لودھراں کی ترقی اور وعدوں کے وفا کرنے تک محدود کردیا گیا ہے اب پتہ نہیں وہ یہ اپنے صاحبزادے علی خان ترین کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے تگ و دو کررہے ہیں یا پھر اس کی وجوہات کچھ اور ہیں کیونکہ وہ خود تو تاحیات نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ویسے ان سیاسی سرگرمیاں کا نتیجہ بھی بہت جلد سامنے آجائے گا کہ ان کے اصل محرکات کیا ہیں۔

Comments are closed.