جہانگیر ترین نے انکار کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے کسی بھی حکومتی کمیٹی سے ملاقات سے انکار کردیا۔اپنے ایک بیان میں جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ وہ اور ان کا ہم خیال گروپ کسی کمیٹی سے ملاقات نہیں کرے گا۔ انہیں وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی

کرائی گئی ہے اور وہ صرف وزیراعظم سے براہ راست ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور ہم خیال گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین یا ہم خیال گروپ کی حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *