جہانگیر ترین نے واضح بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) عدالتوں میں مبینہ منی لانڈرنگ اور چینی سکینڈل کے کیس بھگت رہے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات کریں گے تو صرف وزیراعظم سے کسی اور سے ہرگز نہیں ہوگی۔یہ بات انہوں نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا

سے گفتگو میں کہی۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ملاقات صرف وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہی ہو سکتی ہے، ہمارا گروپ ان اہم معاملات پر ڈسکس کیلئے کسی اور سے ملاقات نہیں کرے گا۔جہانگیر ترین بتایا کہ میں نے اپنے دوستوں کیلئے افطار کا اہتمام کیا تھا جس میں اسلام آباد میں رہنے والے چند دوستوں نے رابطہ کیا تھا۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ہمارے گروپ کیساتھ ملاقات کر لیں گے لیکن یہ واضح کر دینا مناسب سمجھتے ہیں کہ کسی کمیٹی سے ہرگز ملاقات نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بھی میرے بزنس کی انکوائری کی گئی تھی۔ اس کیس میں نہ تو کوئی مدعی ہے اور نہ ہی کسی شیئر ہولڈر کی جانب سے کوئی اعتراض اٹھایا گیا ہے، درحقیقت یہ مقدمہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے دائرہ اختیار ہی میں نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *