جہانگیر ترین کا جہاز کیسے اڑانیں بھرتا رہا ، مجھے سب علم ہے ۔۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے ماضی میں جہانگیر خان تر ین کا جہاز کیسے اڑتا رہا ہے مجھے سب کا علم ہے کہ کس کا کتنا سیاسی پیچا یا سیاسی اڑان ہے‘وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو ڈپٹی وزیر اعظم جیسے اختیارات دیئے

جن کا وہ ناجائز استعمال کرتے رہے‘ ہم نہیں چاہتے تحر یک انصاف کی یہ حکومت غیر مستحکم ہو‘عثمان بزدار بزدار کے والد سے تعلقات رہے سیٹ جیت کر عثمان بزدار میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ کمرہ چاہئے تو میں نے کہا کہ آپ کو اچھا کمرہ مل جائے گا ہروقت ہیلی کاپٹر پر نہیں گھومتے رہنا چاہئے‘ضرورت کے وقت ہیلی کاپٹر استعمال کرنا چاہئے میں نے عثمان بزدار کو بولا ہے کہ دو سال میں اپنی کارکردگی دکھا دیں۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انکے دور میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کونسلر تھی۔ چوہدری شجاعت حسین بولے کہ کونسلر کو بھی اوپر اٹھانا چاہئے چوہدری شجاعت نے ڈاکٹر فردوس عاشق کا نام ایم این اے کیلئے تجویز کیا۔ ہم نے انکی گرومنگ کی، انکو قومی سطح کی سیاست میں بات کرنا سکھایا پھر یہ پیپلزپارٹی میں بھاگ کر چلی گئی۔ آصف زرداری نے فارغ کیا تو پی ٹی آئی میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزار نے اب جو ٹیم بدلی ہے وہ بہت اچھی ہے۔

Comments are closed.