جہانگیر ترین کا عمران حکومت کے نام واضح پیغام

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے اہم رہنما اور پاکستان کی نامور کاروباری شخصیت جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے نام اپنے تازہ ترین پیغام میں کہا ہے کہ میں دوست تھا اور دوست ہوں ، مجھے دشمنی کی طرف نہ دھکیلا جائے ، مجھ پر ظلم کی حد کردی گئی ہے ،

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انکے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں ، ہر طرف سے گھیرنے اور راہیں مسدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،۔ ایک صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین نے آصف زرداری سے ملاقات اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی ، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ورکر ہوں اور رہوں گا مگر میرے ساتھ انصاف کیا جائے ، مجھے مخالفت پر مجبور نہ کیا جائے ۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ مجھ پر 2 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ عدالت نے جہانگیر ترین کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *