جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے کس قیمت پر چینی فراہم کرنے کی آفر کردی ؟

ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو مزید چینی فروخت کرنے کی پیشکش کردی۔نجی تٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا جبکہ 12 شوگر ملز نے بولی کے

عمل میں حصہ لیا، جہانگر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو نے 90 روپے فی کلو کے حساب سے سب سے کم بولی دی۔ آخری ٹینڈر کے مقابلے میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو تقریباً دو روپے فی کلو کی کم بولی موصول ہوئی۔یوٹیلٹی سٹورز ذرائع کے مطابق موصول بولیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور چینی خریداری سے متعلق فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 91 روپے 94 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *