جہانگیر ترین کے ایک بھائی عالم گیر ترین کہاں ہوتے ہیں اور کیا کرتے ہیں ؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین اس سال پی ایس ایل میں ملتان کی فرنچائز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہ جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ علی ترین کے چچا عالم گیر خان ترین اب براہ راست ملتان سلطانز کے معاملات دیکھیں گے۔

بدھ کو علی ترین نے صحافیوں کو بتایا کہ پی ایس ایل کے ساتھ رہ کر غیر ملکی کھلاڑیوں، کوچز اور ماہرین سے جو تعلقات بنائے ہیں اس کا فائدہ جنوب پنجاب کی کرکٹ اور کھلاڑیوں کو پہنچانا چاہتا ہوں۔ میں نے ملتان کے کوچنگ اسٹاف اینڈریو فلاور، مشتاق احمد اور اظہر محمود پر مشتمل تگڑی ٹیم کو تیار کرلیا ہے ، کھلاڑیوں کی مناسبت سے ہمارے پاس اچھی کوالٹی ہے جو اس پی ایس ایل میں کردار ادا کرے گی ۔ عالم گیر خان کے ملتان سلطانز میں زیادہ شیئرز ہیں۔ میرے شیئر کم ہیں لیکن پی ایس ایل کے انتظامی معاملات سے مستقبل میں میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ سدرن پنجاب میں کرکٹ کا فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانا ہمیشہ سے میرا جنون رہا ہے۔ اس لئے میں جنوبی پنجاب میں پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں کام کروں گا۔ جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے فروغ میں ریسرچ،اسٹریٹجی پر کام کررہا ہوں۔علی خان ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں 14اضلاع ہیں ان اضلاع میں جونیئر سنیئر لیول کی کرکٹ کے علاوہ کلب اور سٹی کرکٹ کو فروغ دینا چاہتا ہوں۔ لودھراں میں اپنی اکیڈمی کو بھی مزید وسعت دینا چاہتا ہوں تاکہ ٹیلنٹ پالش ہو۔

Comments are closed.