جہانگیر ترین کے بیان نے ٹائیگروں کے دل خوش کردیے

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن عدالت نے کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین اوران کے صاحبزادے کی درخواست ضمانتوں میں 3مئی تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں،سیشن عدالت میں منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانتوں کیلئے جہا نگیر ترین

اوران کے بیٹے علی ترین پیش ہوئے،ملزموں کے وکلا نے موقف اختیار کیا جہانگیر ترین ایف آئی اے سے مکمل تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں،جس پرعدالت نے ایف آئی اے کو انکوئری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کردی۔ عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا اگر ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے ہیں،ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،انکاخان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں، جب وہ عمران خان کیساتھ کھڑے تھے تو مسلم لیگ (ن) نے میرے کاروبار کی چھان بین کی اور نوٹس بھجوایا، یہ بناوٹی ایف آئی آرز ہیں، سول کو فوجداری کیس میں تبد یل کیا گیا،ایسا تو مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی نہیں ہوا، عمران خان کیساتھ 10سال کا عرصہ گزرا اتنا کمزور رشتہ نہیں،میرے ساتھ 40ارکان اسمبلی ہیں جب بھی کسی وزیر کو بلایا جاتا ہے تو وہ پہلے گروپ سے مشورہ کرتے ہیں پھر جاتے ہیں، جہانگیر ترین نے کہا حکومتی کمیٹیوں کی خبر ٹی وی پردیکھی لیکن ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میں نے اور عمران خان نے مشترکہ جدوجہد کی ہے، میری جانب سے ساتھیوں کو دعوت افطار دی گئی تھی اس سے ایک دن پہلے اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی آپ کے گروپ کی چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔گزشتہ روز عدالتی پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کے ہمراہ 30 کے قریب حکومتی ارکان اسمبلی اور معاون خصوصی آئے جن میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال،اجمل چیمہ،معاون خصوصی عبدالحی دستی،امیر محمد خان،رفاقت گیلانی،فیصل جبوانا، ایم پی اے خرم لغاری،نزیر چوہان،بلال وڑائچ،طاہر رندوا،فیض الحسن شاہ، راجہ ریاض سمیت دیگر شامل تھے،اس موقع پر صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے کہا جس طرح وزیر اعلی نے ترین صاحب کی پی ٹی آئی کیلئے خدمات کا ذکر اورتعریف کی اور یقین دہانی کرائی کہ معاملہ جلد حل ہو جائیگا،خوش آئند ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں، اور ہمیں عندیہ دیا ہے جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ دیکھیں گے ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *