جہانگیر ترین گروپ اور عمران حکومت کے درمیان خاموشی سے مفاہمت :

لاہور(ویب ڈیسک) اہم حکومتی شخصیات اور جہانگیر خان تر ین کے در میان خاموشی مفاہمت ہوگئی‘جہانگیر خان تر ین گروپ نے وفاق اور پنجاب میں بجٹ 2021/22کی منطوری کیلئے ووٹ دینے کی بھی فیصلہ کر لیا‘حکومت جہانگیر خان ترین اور انکے بیٹے کے خلاف مزید مقدمات بھی نہیں بنائے گی‘بجٹ میں

تر ین گروپ کے اراکین اسمبلی کی تر قیاتی سکیمیں بھی شامل کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کے ذمہ دارذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر خان ترین کی بھی اہم تر ین حکومتی شخصیات سے ملاقات ہوچکی ہے اور انکو انصاف کے تقاضے پورے کر نے کی مکمل یقین دہانی کروادئی گئی ہے اور اب جہانگیر خان ترین اور انکے بیٹے کیخلاف منی لانڈ رنگ یا چینی سمیت کسی بھی معاملے پر کوئی اور مقدمہ نہیں بنایا جائے گا اور حکومتی ادارے بھی کسی معاملے میں کوئی دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

Comments are closed.