جیسی ماں ویسی بیٹی :

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کے نام سے کون واقف نہیں ۔ اس نامور اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ کی آج 38 ویں سالگرہ ہے ۔ مہوش حیات 6جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2010 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے

اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ٹی وی اداکارہ رخسار حیات کے گھر پیدا ہونے والی مہوش حیات نے نہ صرف ڈرامہ بلکہ فلموں میں بھی خوب نام کمایا۔ اس کے علاوہ وہ گلوکاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔ انہیں فنون لطیفہ کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر صدارتی تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *