جیو نیوز کو انوکھا جھٹکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینکر پرسن حامد میر کو پروگرام کیپٹل ٹاک کی میزبانی سے ہٹانے پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے جیو نیوز کیلئے تقریبات کی کوریج پر پابندی عائد کردی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکرٹری انور رضا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل پریس کلب نے جیو نیوز

کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان اور سینئر صحافی حامد میر کو آف ایئر کرنے پر جیو نیوز کے لوگو پر پابندی عائد کردی۔ کلب انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حامد میر کو تین روز میں دوبارہ پروگرام کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو جیو نیوز کی کلب میں کوریج پر مستقل پابندی عائد کردی جائے۔کلب انتظامیہ نے جیو نیوز مینجمنٹ کی جانب سے حامد میر کو آف ایئر کرنے کو آزادی اظہار رائے کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے حامد میر کو فی الفور بحال کیا جائے ورنہ صحافتی تنظیمیں ان کی بحالی کیلئے آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گی اور احتجاج کا سلسلہ وسیع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *