جی بی الیکشن سے قبل (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرگئی

گلگت (ویب ڈیسک) بڑا اپ سیٹ۔ گلگت بلتستان الیکشن سے قبل (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرگئی، کس جماعت کو پیارے ہوگئے؟ کارکنان کو غشی کے دورے ۔ اطلاعات کے مطابق ملک کے باقی صوبوں اور علاقوں میں نواز لیگ کے زوال کا سلسلہ ابھی جاری ہے کہ آزاد کشمیر سے ن لیگ کو

ایک بہت بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ مظفرآباد سے مسلم کانفرنس کے ذرائع کےمطابق سابق وزیر منصف داد کے صاحبزادے راجہ نعیم منصف داد نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔ دوسری طرف گلگت بلتستان انتخابات پرنظررکھنے والے ماہرین اورتجزیہ نگاروں کا کہنا ہےکہ ن لیگ کوبہت بڑا نقصان ہورہا ہے ، اورہوسکتا ہے کہ ن لیگ کوگلگت میں کوئی بھی نشست نہ مل سکے۔ ذرائع کے مطابق نعیم منصف دادنےسردارعتیق کی موجودگی میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا حلقہ چڑھوئی میں مسلم کانفرنس کومضبوط بنائیں گے، حلقہ چڑھوئی مسلم کانفرنس کاقلعہ بنے گا۔ اس موقع پر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سرداد عتیق نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات آزاد کشمیر کی سیاست پر مرتب ہونگے، آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا تجربہ ناکام ہو گیا۔ سرداد عتیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جبر کر کے مسلم کانفرنس کو توڑا تھا، جی بی صوبےکی بات ہوئی تو راجہ فاروق نیلم چلے گئے اور آج رونا دھونا شروع کردیا ہے، راجہ فاروق حیدراب اقتدارآپ کو ٹھوکر مارنا چاہتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *