جی 20 ممالک نے پاکستان کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جی ٹوئنٹی ممالک نے کم آمدن والے ممالک کے قرضے موخرکردیے جس سے پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80سے 90کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔ جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے،

کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے مخر کردیے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021 تک موخر کردیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *