حافظ حمد اللہ کا متنازعہ ترین بیان

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد ﷲ نے کہا ہے کہ عمران خان کی معیشت انڈے سے شروع ہو کر لنگر خانے پر ختم ہوجاتی ہے۔ وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ

حافظ حمد ﷲ انڈے بھی کھائیں اور ڈنڈوں کیلئے بھی تیار ہوجائیں،دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان نے غلطی کی بار بار کہتے رہے کہ فوج اور ہم ایک پیج پر ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے فوج ذیلی ادارہ ہے وہ ہر حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہوتا ہے ہوسکتا ہے۔  اس سے مولانا کو یہ تاثر ملا ہو کہ یہ واقعی ان کے ساتھ کوئی پارٹی ہیں پارٹی ہونے کا تُک نہیں بنتا اس کی وجہ یہ ہے کہ آرمی کو آئین کے اندر آپ حکم دیں گے وہ اس پر عمل کرتی جائے گی اب وہ آپ کی اپنی پلاننگ ہے آپ ان سے کیا کام لینا چاہ رہے ہیں۔  ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم جیوڈیشل کمیشن نہیں ٹروتھ کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں، دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ اپوزیشن 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی پر جیوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیوں نہیں کرتی ہے۔  حافظ حمد ﷲ نے کہاکہ ق لیگ، ایم کیو ایم، جنوبی پنجاب محاذ صوبہ تحریک، جی ڈی اے اور آزاد اراکین کس کے کہنے پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، بیچ سے ہٹ جائے پھر ہم دیکھتے ہیں اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے، نامعلوم نمبروں سے فون کالز آنا اب بند ہونی چاہئیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *