حالات کشیدہ ۔۔۔انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری ،

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حالات خراب سے خراب تر ہونے لگے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارلحکومت کے حساس علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہوا

جس دوران بارہ کہو، فیض آباد، ایکسپریس وے ، اٹھال چوک سمیت دیگر کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے شر پسند عناصر اور نقص امن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال میں کسی صورت بھی خرابی پیدا نہیں ہو نے دی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیر مذہبی اموراور قانون نافذ کرنے والے ادارو ںکے حکام شریک ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *