حامد میر اہم انکشافات کے ساتھ پھر میدان میں آگئے

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی صحافت کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر طاقت ور ترین حلقوں پر کھلے عام سخت تنقید کرنے کے باعث نجی ٹی وی کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر حامد میر نے آج پھر ٹویٹر سنبھالہ اور ایک مرتبہ پھر سے

صحافی اسد طور کے حق میں بولتے ہوئے پیغام جاری کیا ۔تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خاتون صحافی ” نسیم زہرا “ کے پروگرام کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ ” اٹھانا ، زدوکوب کرنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں اگر کسی صحافی نے غلط بات کہہ دی تو عدالت میں جائیے،نسیم زہرہ نے اصولی طور پر درست بات کی ہے لیکن اسد طور کو ایسا کرنے سے پہلے جھوٹے مقدمات میں الجھایا گیا اب پھر یہی ہو رہا ہے۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *