حامد میر کا لاجواب تبصرہ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار حامد میر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان عالمِ اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب پاکستان ایٹمی طاقت نہیں تھا تو پاکستان کا زیادہ دبدبہ تھا۔ ایٹمی طاقت بننے کے بعد سے پاکستانی ریاست اس خطے میں غیر ملکی

طاقتوں کی سہولت کار بن کر رہ گئی ہے جس پر ہر وقت کہیں نہ کہیں سے ’’ڈو مور‘‘ کا دبائو رہتا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ابھی تک اسرائیل کے معاملے پر وہ لچک نہیں دکھائی جس کی توقع کچھ برادر اسلامی ممالک ان سے کر رہے تھے۔ عمران خان سے سو اختلاف کریں لیکن اسرائیل کے بارے میں ان کا موقف ناصرف پاکستانیوں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی اکثریت کی ترجمانی کرتا ہے۔ ابھی تک انہوں نے صرف اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ مذمت سے آگے وہ بھی نہیں بڑھ سکے کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو کا انجام وہ نہیں بھولے۔

One response to “حامد میر کا لاجواب تبصرہ”

  1. madni Movies says:

    Sir Please told All Muslims Country If they are not helps Palstionens May you are the next bide ofU.S.A or Eurpenes