حریم شاہ نئے روپ میں سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک ) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا مداحوں کو سرپرائز ، پراپرٹی کے کاروبار کی ترجمان بن کر سامنے آگئیں ، تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے عوام کو انتہائی سستے پلاٹ کی آفر کر دی ۔ تین لاکھ روپے میں پلاٹ دینے کی انتہائی زبردست سکیم متعارف کروا دی ۔

انسٹا گرام پر انکی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پراپرٹی بینک مارکیٹگ کی طرف سے بنائی گئی سستے پلاٹ سکیم متعارف کروا رہی ہیں ۔ حریم شاہ نے کہا کہ وہ ایسے غریب عوام کیلئے انتہائی زبردست پیکج لائی ہیں کہ وہ اپنی زمین اپنی چھت کے مالک بن سکیں ۔ حریم شاہ کا کہنا تھا ویسے تو عوام گوگل کر کے بھی پراپرٹی بینک مارکیٹنگ سے متعلق تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کچھ تفصیلات میں بھی آپ کیسا تھ شیئر کرتی چلوں جس کے مطابق تین لاکھ میں 100 گز کے پلاٹ کے آپ مالک بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا عوام پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس جائیں اور اپنی تسلی کے بعد فارم حاصل کریں ،حریم شاہ نے ایک فارم بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا پاکستان کے بے گھر لوگوں کیلئے گھر کی پیشکش ،حریم شاہ نے واضح کیا کہ ہر ماہ 100 بے گھر افراد کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے فارم تقسیم کیے جائینگے ۔اس پیکج کی خاص بات یہ  بھی ہے کہ 100 گز کے پلاٹ کی کل قیمت تین لاکھ روپے ہے لیکن غریب عوام کو سہولت دینے کیلئے آپ صرف ایک لاکھ دے کر قبضہ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ بقیہ آسان اقساط میں ادا کیے جا سکتے ہیں ۔

Comments are closed.