حریم شاہ نے بھونچال مچا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) مفتی عبدالقوی کو تھپڑ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی دو روز سے اُن کے ساتھ نازیبا گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو میں نے اور میری دوست نے اُنہیں تھپڑ رسید کیا ۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ تھپڑ حریم شاہ نے نہیں، اُن کی سیکرٹری عائشہ نے جڑا، مقصد ویڈیو وائرل کرا کے لاکھ دو لاکھ روپے کمانا تھا۔قبل ازیں ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں رسید کیا گیا، اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ گزشتہ روز سے ہی معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ہمراہ بنائی گئیں ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔حریم شاہ نے مفتی قوی کے ہمراہ کسی کمرے میں ہی کیٹ واک کرتے ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایک اور ویڈیو میں مفتی قوی اور حریم شاہ کو کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئیں ویڈیوز میں کمنٹس کا سیکشن بھی بند کررکھا ہے تاہم خود بھی اداکارہ نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔اس سے قبل حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی، حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسدی کرتے ہوئے نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں رسید کیا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔دوسری طرف مفتی قوی کا جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھےکراچی بلوایا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ رسید کرکےچلی گئی۔

Comments are closed.