حریم شاہ کا بلاول بھٹو کے لیے انوکھا اظہار محبت

کراچی (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے بلاول بھٹو کی تصویر کیساتھ بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ مقبول گانے ’’تم چلے آئو پہاڑوں کی قسم ‘‘گانے کو گنگناتے ہوئے بلاول بھٹو کی ویڈیو دکھاتے ہوئے رقص کر رہی ہیں ،

جس پر مداحوں کی طرف سے یہ کہا جارہا ہے کہ حریم شاہ جس طرح کی پرفارمنس ویڈیو میں کر رہی ہیںا س سے لگتا ہے کہ حریم شاہ بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت کا اظہار کر ہی ہیں ۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر حریم شاہ نے پاکستانی گلو کار شان خان کے مقبول ترین گانے ’’تم چلے آئو پہاڑوں کی قسم‘‘پر پرفارمنس دیتے ہوئے ساتھ بلاول بھٹو زرداری کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا جسے مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔اس سے قبل بھی حریم شاہ ایک پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری کو اپنی پسندیدہ شخصیت قرار دے چکی ہیں ۔

Comments are closed.