حریم شاہ کے حوالے سے پریشان کن اطلاعات

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی اسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ

اسپتال میں داخل ہوگئیں۔حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور وارڈ کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مریضوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُن کے ہاتھ میں ڈرپ لگ رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی حریم شاہ کے ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔حریم شاہ نے یہ ویڈیو بغیر کیپشن کے پوسٹ کی ہے جسے اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں۔

Comments are closed.