حریم شاہ کے سنسنی خیز انکشافات

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر وہ ٹک ٹاک اسٹار نہ ہوتی تو استاد ہوتیں۔وہ بہت صاف گو ہیں، ان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا ہوتا رہتا ہے۔ جتنی بھی ویڈیوز بنائیں وہ متنازع نہیں تھیں بس ان کو ایک خاص قسم کا رنگ دیا گیا۔

اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ ٹک ٹاک سے انہیں اتنی شہرت ملے گی،ٹک ٹاک اسٹار بننے کے بعد ان کے والدین ناراض تھے کیونکہ خاندان میں کوئی بھی لڑکی پہلے میڈیا میں نہیں آئی تھی۔ اس سے والدین ضرور دل گرفتہ تھے لیکن اب وہ مجھ سے راضی ہیں۔شادی کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ شادی بہت ہی خوبصورت بندھن ہے اس کو کیوں چھپائیں، نکاح سنت اور مسنون چیز ہے، جب بھی شادی کریں گی اس کو نہیں چھپائیں گی، جو میرا شوہر ہوگا وہ سب کے سامنے ہوگا، میں اعلانیہ نکاح کروں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.