حسد کا شاخسانہ :

بھکر(ویب ڈیسک)کلور کوٹ کے علاقہ میں دوست کے ہاتھوں زندگی سے محروم ہونے والے سکینڈ لیفٹننٹ عثمان کی میت کل شام نہر سے مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سکینڈ لیفٹننٹ عثمان کچھ روز قبل اپنی دو سالہ تربیت مکمل کرکے اپنے گھر آیا تھا جہاں وہ اپنے دوست تصور کے ساتھ گھومنے گیا اور واپس نہ آیا۔

جس پر پولیس نے عثمان کو اٹھا لے جانے کا مقدمہ درج کیا ،تاہم اس دوران معلوم ہوا ہے کہ حسد میں مبتلا تصور نے اپنے دوست کو زندگی سے محروم کرکے اسکے بے جان جسم کو نہر میں پھینک دیا ہے۔ تلاش کا عمل گزشتہ سات روز سے جاری تھا۔عثمان کی میت آج تھل نہر سے مل گئی۔