حسن نثار نے حقیقت سامنے رکھ دی

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خاتون میزبان شجیعہ نیازی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے نامور تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا تھا کہ سیاست میں عورتوں کی کردار کشی کا رجحان نوازشریف نے ہی متعارف کروایا ہے اور اسکی سزا انکی بیٹی مریم نواز بھگت رہی ہے ۔

تاریخ کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا نوازشریف کے سرپرست مضبوط تھے نوازشریف نے اور ان کے حواریوں نے ایسے ایسے جملے کہے کہ میں انہیں دہرانے کا تصور نہیں کرسکتا۔ حسن نثار نے یہ بھی کہا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ سلسلہ کس نے شروع کیا ضروری ہے کہ اس سلسلے کو روکا جائے۔ صرف اتنی گزارش ہے کہ اگر کسی خاتون کے حوالے سے نازیبا بات کی جائے تو کم سے کم اپنی والدہ کا چہرہ تصور میں سامنے ضرور لائیں پھر بھی آپ گوارا کریں تو کرلیں۔ حسن نثار نے مزید کہا کہ چند لوگوں کو دیکھ کر پوری کمیونٹی پرلیبل لگا دینا مناسب نہیں، اچکزئی یہ بتائیں بلوچستان میں جو بگیاں کھینچیں گئیں انگریزوں کی جہاں گھوڑوں کی جگہ سردار جتے ہوئے تھے وہ کون تھے۔؟

Sharing is caring!

Comments are closed.