حسن نثار نے وارننگ جاری کردی

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے متاثر کن ہیں ،پی ٹی آئی نے ق لیگ سے اتحادیوں جیسا سلوک نہیں کیا اس پر ایک دن پچھتائے گی۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔

امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مسخرہ ٹائپ امریکی صدر سے جان چھوٹنے پر پوری دنیا کو مبارکباد اور امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے جھک ماری تھی لیکن پہلا موقع ملتے ہی ٹرمپ جیسے شخص سے جان چھڑالی۔گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے متاثر کن ہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں وہاں کون بہترہے اس بارے میں کہنا بہت مشکل ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *