حسن نثار کی اہم سیاسی پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نامور تجزیہ کار و کالم نگار حسن نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی جادونگری سے کم نہیں یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے، پاکستان اور یہاں کی سیاست کے بار ے میں کوئی بھی پیشگوئی کرنے کی حماقت کم از کم میں

تو نہیں کرسکتا۔ تجزیہ پیش کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ  پاکستان میں ہمیشہ ایک طلسم رہا ہے اس کے آگے کسی چھوٹے موٹے جادوگر کی نہیں چل سکتی عمران خان نے اسی طلسم کو اپنی طرف مائل کرنے کیلئے 2014ء میں تھیٹر لگایا تھا ،پی ڈی ایم بھی اسی طلسم کو اپنی طرف مائل کرنا چاہ رہی ہے اگر کامیاب رہی توحکومت کی چھٹی ہوسکتی ہے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے پروفیسر رسول بخش رئیس نے کہا کہ حکومت مشکل میں ہو تو اتحادی جماعتوں کیلئے اپنے مطالبات منوانے کا موقع ہوتا ہے، حکومت حزب اختلاف کیساتھ اتحادیوں کی طرف سے بھی مشکل صورتحال میں ہے۔ تجزیہ کار ریما عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں سلیکٹرز کی چوائس بدلتی رہتی ہے اس لئے کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، اگر سلیکٹرز وہی رہتے ہیں تو حکومت گرانے سے بھی پی ڈی ایم کو فائدہ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کی تحریک کسی شخصیت یا حکومت کے بجائے اصل مسئلہ پر ہونی چاہئے۔

Comments are closed.