حسن کے جلوے دکھانے کے ایک سو ایک طریقے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بند ہونے سے آستین کے سانپوں کا پتا لگ گیا۔دنیا بھر میں مقبول تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جن میں وہ سفید شرٹ اور

جینز زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اس کےساتھ ہی انہوں نے جینز کی جیکٹ بھی پہن رکھی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’ٹک ٹاک بند ہونے کا ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ مجھے تمام آستین کے سانپوں کا پتا لگ گیا ہے۔‘انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی) کا بہت شکریہ۔‘جنت مزرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 15 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 1 لاکھ مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اُن کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 10 اکتوبر کو پاکستان میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاتھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیرمہذب مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق عوام کی شکایات اور ٹک ٹاک پر موجود مواد کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے حکام کو ایک نوٹس بھیج کر ہدایت کی گئی کہ غیرقانونی مواد کی روک تھام اور اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کے لیے فعال طریقہ کار متعارف کیا جائے مگر ٹاک ٹاک نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا۔پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو اس پابندی سے متعلق مطلع کرتے ہوئے یہ بھی باور کروایا تھا کہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیارہیں اگر ٹک ٹاک غیر قانونی مواد کو ہٹانے سے متعلق نظام متعارف کرواتا ہے تو پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *