حسینوں کو آتے ہیں کیا کیا بہانے :

کوہاٹ (ویب ڈیسک) ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کی بروقت کاروائی ، بین الاضلاعی کار لفٹرگروہ کی دو خواتین گرفتار، مسروقہ کار مالیتی 34 لاکھ روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد کو نیو سٹی فیز IIعلاقہ تھانہ صدر حسن ابدال کے ایریا سے کار ٹیوٹا کرولا GLI نمبر BRV/287ماڈل 2020چوری ہونے

کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال نیاز احمد اور محمود احمد اے ایس آئی نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے برہان انٹرچینج داخلہ پشاور ناکہ بندی کی جو اس دوران ناکہ بندی پوائنٹ پر دو خواتین کار لفٹر ز کو مسروقہ کار سمیت گرفتار کر لیا۔خواتین کار لفٹرز کے نام ملائکہ عرف ملکہ دختر محمد ریاض اور مسماۃ ماوا بی بی زوجہ زاہد دختر محمد ریاض سکنائے کھلہ بٹ تحصیل ٹوپی ضلع صوابی خیبر پختونخواہ معلوم ہوئے ۔ڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اٹک پولیس ایسے منظم کارلفٹر گروہ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

Comments are closed.