حفیظ نے چال چلی اور میں نے چال کا جواب دیا ۔۔۔۔!!!

دبئی(ویب ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کے ہاتھ سے پھسل کر دو ٹھپے کھانے والی گیند کو چھکا لگانے پر ڈیوڈ وارنر کا بیان بھی سامنے آگیا ۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے

کہ ایک شخص ان سے اس گیند پر چھکا لگانے کی وجہ پوچھ رہاہے جس کے جواب میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا کرانا میری غلطی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے میچ میں محمد حفیظ گیند کرانے کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ سے پھسل گئی جو دو ٹھپے کھاتی ہوئی آدھی پچ پر ہی پہنچی تھی کہ ڈیوڈ وارنر نے جلدی سے آگے آ کر اس پر چھکا کرا دیا تھا اور ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا تھا ۔

Comments are closed.