حقیقت کچھ اور ہی نکلی

لاہور(ویب ڈیسک) ترک اداکار انگین التان المعروف ارطغرل غازی کے ساتھ مبینہ طور پر دھوکہ کرنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ترک اداکار انگین التان کو پاکستان لانے والے بزنس مین کاشف ضمیر جو ٹک ٹاکر بھی ہے کو گرفتار کرلیا۔ کاشف ضمیر کو

ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو وارننگز دینے پر گرفتار کیا گیا ۔انگین التان کے دورہ پاکستان کے دوران وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کاشف ضمیر کو ہر جگہ ان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پروجیکٹ سائن کیا تھا۔ تاہم اس رقم میں سے ترک اداکار کو صرف آدھی رقم ہی ادا کی گئی۔ ایک انٹرویو کے دوران کاشف ضمیر کا کہنا تھا کہ آدھی رقم اینگن التان کو اس وقت ادا کی جائے گی جب وہ پاکستان آکر کام کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.