حمزہ شہباز کو ہدایت

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو پیپلزپارٹی کے معاملے پر ہر قسم کی بیان بازی سے روک دیا، شہبازشریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اہلخانہ کے ہمراہ شہبازشریف

سے دو گھنٹے سے زائد کوٹ لکھپت قید خانے میں ملاقات کی۔ حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن میں سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو پیپلزپارٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا۔ شہبازشریف نے ہدایت کی کہ یوسف رضاگیلانی کے معاملے پرپارٹی کے سینئر رہنما پی ڈی ایم میں بیٹھ کر بات چیت کریں۔ شہبازشریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حمزہ کو بلدیاتی نمائندوں سے رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *