حنا ربانی کھر کی گرفتاری۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سوئی گیس کمپنی کو اپوزیشن رہنما حنا ربانی کھر سے کروڑ روپے واجبات کی وصولی کیلئے پکڑنے اور مقدمہ قائم کرنے بارے گیس کمپنی کو اجازت دیدی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے 22کروڑ 38لاکھ 18ہزار روپے

دبا لیے اور ادائیگی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے اہم اپوزیشن سیاسی رہنماؤں سے اربوں روپے واجبات کی وصولی کیلئے قانون کے تحت کاروائی کرنے بارے وزیراعظم سے اجازت طلب کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے پورے ریکارڈ کو دیکھ کر گیس واجبات بلاتفریق تمام لوگوں کی وصولی بارے کمپنی کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر اور ان کے خاوند کی ملکیتی گلیکسی ٹیکسٹائل مل مدو روڈ جھنگ ڈویژن فیصل آباد گیس کمپنی کی (223817551) روپے کی ڈیفالٹر ہے ان کا اکاوئنٹ نمبر (1568831000) ہے اور یہ مل گزشتہ 6ماہ سے گیس واجبات کی ادائیگی کرنے سے مسلسل انکاری ہے۔ گیس کمپنی نے ان کو کئی نوٹسز جاری کئے ہیں لیکن گیس عملا کو گیس کنکشن کاٹنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی بلکہ حنا ربانی کھر نے گلیکسی ٹیکسٹائل مل نے باہر جدید ہتھیاروں سے لیس بھاری بدمعاش کھڑے کر دئیے ہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *