حنا پرویز بٹ نے انوکھا سنگ میل عبور کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز مکمل کرلیے۔یہ سنگِ میل عبور کرنے پر حنا پرویز بٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے فالوورز 10 لاکھ تک پہنچ گئے، میں ان تمام لوگوں کی محبت کی شکرگزار ہوں جنہوں نے

مجھے فالو کیا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’لائیک اور ریٹویٹ کرنے والے فالوورز کا بھی بے حد شکریہ۔‘برے اور نازیبا کمنٹس کرنے والوں کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ ’برے کمنٹس کرنے والوں سے تھوڑا سا شکوہ ہے۔‘10 لاکھ فالورز پورے کرنے پر لیگی کارکنان انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *