حکومت اور اپوزیشن دونوں حیران رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ 10 فروری سے قبل الیکشن نہیں کروا سکتے ، کیونکہ آئینی طور پر اسکی اجازت ہی نہیں ہے ، بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ 2021 کو اپنی 6 سالہ مدت پوری کرکے

ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، آئین کے مطابق یہ نشستیں تب ہی خالی ہونگی جب یہ ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہونگے ۔ لہذا ان پر الیکشن 30 روز قبل نہیں ہو سکتا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مناسب وقت پر سینیٹ کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان اور طریقہ کار جاری کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وضاحت کی جاتی ہے کہ عام طور پر سینیٹ کے گزشتہ 4سے 5انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے اس بار بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

Comments are closed.