حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

پشاور ( ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اورراج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894کے تحت سیکشن چھ اور سیکشن 17نافذ کردئیے ہیں جس کے تحت حکومت دونوں گھروں کا قبضہ حاصل کرسکتی ہے ۔دونوں گھروں کے لئے اگلے مرحلے میں سیکشن 9نافذ کرکے مالکان

کوسرکاری طورپر مقررکردہ رقم وصول کرنے کی دعوت دی جائے گی تاہم اعتراض کی صورت میں پندرہ روز کے اندر اپیل دائر کرناہوگی بصورت دیگر دونو ں گھروں کے ایوارڈ کا اعلان کرکے حکومت انھیں اپنی تحویل میں لے لے گی۔مکانات کے مالکان ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرسکیں گے۔خیبر پختون خواحکومت نے بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں اور دوستوں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس کے باعث قانونی کاروائی کا آغازکیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دونوں مکانات کو ہنگامی بنیادوں پر حاصل کرنے کے لئے سیکشن چھ اور 17نافذ کیا گیا ہے ۔یادرہے کہ دلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک حاجی لال محمد نے 80لاکھ روپے میں مکان فروخت کر نے سے انکار کردیاتھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *