حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو اہم عہدہ دینے کی آفر کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کر دی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینٹ بن جائیں۔

صادق سنجرانی کے ہمراہ پرویز خٹک نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی ۔دوسری جانب مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

Comments are closed.