حکومت نے شاندار فیصلہ کر لیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں31 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزارت خزانہ کے اعلامیہ کےمطابق وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آئندہ پندرہ روز کیلئے یکم مئی 2021کی سطح پر ہی برقراررکھنے کافیصلہ کیا ہے، حکومت اس سلسلے میں

2ارب77کروڑر وپے کا بوجھ خود برداشت کرے گی اور قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئےپٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل میں پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، اعلامیہ کے مطابق 18مئی سے پٹرول کی قیمت 108روپے56پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110روپے76پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 80روپے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77روپے 65پیسے فی لٹرہوگی ۔

Comments are closed.