حکومت نے عوام کے دل جیت لیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 17مئی کی سطح پر ہی برقراررکھا جائےگا، حکومت نے 16اپریل 2021 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا

اور سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کو ایڈجسٹ کیا، عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاگیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا ، اعلامیہ کے مطابق یکم جون سے 15جون کے دوروان پیٹرول کی قیمت 108روپے56پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 110روپے76پیسے فی لٹر ، مٹی کا تیل 80روپے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77روپے65پیسے فی لٹر برقرار رہے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *