حکومت نے فیصلہ کر لیا

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی لیکن اب ملک بھر میں چینی اوسطا 81روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہی ہے،

چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلیوں پر پیرس معاہدے کی 5 ویں سالگرہ پر بین الاقوامی ورچوئل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پرقابوپانے کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔پاکستان کاماحولیاتی آلودگی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں پانچواں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ہم نیشنل پارک کی تعداد 30 سے45 کررہے ہیں، پاکستان کلین انرجی کی جانب گامزن ہے۔ آئندہ تین سال میں 10ارب پودے لگا رہے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کوئلے سے مزید توانائی پیدا نہیں کریں گے، کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کی جگہ ہائیڈرو پاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2030 تک 30فیصدگاڑیوں کوبجلی پرمنتقل کرنیکابھی ہدف ہے۔ 2030 تک مجموعی توانائی کے 60 فیصد کو کلین انرجی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.