حکومت پاکستان نے کس مالیت کے بانڈز ختم کرنے کا اعلان کردیا ؟

کراچی(ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔ حکومت نے 15 اور ساڑ ھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سرمایہ کاروں کے

پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت جون 2021ء ہے۔ پندرہ ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائیگا۔ پندرہ ہزار والے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی۔سرمایہ کاروں کے پاس ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز کو کیش کرا نے کا وقت دسمبر 2021 ہے۔بانڈز بینک میں بھی جمع اور سیونگ سرٹیفکیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے 25 اور 40ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ زیر گردش ہیں، ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈ واپس پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہونگے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *