حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کے لیے 6 کمپنیوں سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے مختلف ممالک کی 6 کمپنیوں سے رابطہ کر لیا اور ان سے 2 اہم مطالبات بھی کر ڈالے ، بتایا جارہا ہے کہ 4 ممالک کی 6 کمپنیوں سے رابطے میں ہے، پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں دو اہم مطالبات کیے گئے ہیں۔

پہلا یہ کہ پاکستان ڈبلیو ایچ او کے ای یو اے سرٹیفکیٹ کی حامل ویکسین خریدے گا، دوسرا یہ کہ جلد فراہم کرنے والی کمپنی ہی سے کرونا ویکسین خریدے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے چینی کمپنیوں سائینو فارم اور کین سائینو سے رابطے جاری ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی اور روسی اسپوتنک فائیو کمپنی سے بھی رابطے ہو رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *