حکومت پاکستان کا واضح اور دنگ کر ڈالنے والا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اور چین ملک کر ہم پرہمیں نقصان پہچانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بھارتی وزیر دفاع کے پڑوسی ممالک سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا۔ترجمان

دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پاکستان اور چین پر سرحدی تنازعات کا الزام لگایا تھا۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس، بی جے پی حکومت کے بیانیےکا ثبوت دیتا ہے، یہ بھی ہندوستانی حکومت کے پاکستان کے ساتھ ناقابل برداشت جنون کا ایک اور مظہر ہے۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ دنیاجانتی ہے کہ آر ایس ایس ایس اور بی جے پی خطے کا امن تباہ کررہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جو پڑوسیوں کیساتھ تنازعات پیداکرتا ہے، بھارت تنازعات پیدا کر کےانھیں حل کرنے سے بھی بھاگ جاتا ہے، بھارت کو تنازعات پیدا کرنےکا اپنا ایجنڈا ترک کرنا ہوگا اور بھارت کو پڑوسیوں سے تنازعات کے حل کیلئے سنجیدگی دکھانی چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے پاکستان اور چین پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین مل کر بھارتی سرحد پر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں اس لیے دونوں جانب سے سرحد پر تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔زاہد حفیظ چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پاک چین دوستی کے خلاف بھارت کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *