حکومت پاکستان کا واضح موقف سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے اور اسے تسلیم کرنے کے حوالے سے ہم نے متحدہ عرب امارات پر واضح کردیا ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین کو کوئی پائیدار حل نہیں نکالا جاتا ، پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے نہ اسکے

ساتھ تعلقات قائم کر سکتا ہے ۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ میرے حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی حکمرانوں اور وزیرخارجہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور میں یہ ابہام دور کردوں کہ پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزہ کی بندش عارضی ہے جلد یہ ختم ہو جائے گی ۔ وزیر خارجہ نے پی ڈی ایم کو بھی مشورہ دیا کہ ذاتی مفادات کو سائیڈ پر رکھ کر قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرے ۔

Comments are closed.