حکومت پنجاب نے کامیاب جوان جونیئر سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ،

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے عالمی ادارے یونیسف کے اشتراک سے بچوں کے لیے کامیاب جوان جونیئر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے یونیسف اور حکومت کے درمیان باہمی اشتراک کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت 10سے 19 سال کے بچوں کیلئے منفرد پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

معاون خصوصی عثمان ڈار اور یونیسف کی آیڈاگرمانے معاہدے پر دستخط کئے حکومت اور یونیسف نے پاکستان میں ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس مرتب کرنے پر اتفاق کیا بچوں کی فلاح و بہبود، درپیش مشکلات کے مستقل حل کیلئے پالیسی تشکیل دی جائے گی اور ایکویلیٹی انڈیکس کے ذریعے کم عمری میں بچوں کی رہنمائی ممکن ہوسکے گی آیڈا گرما کا کہنا ہے کہ یونیسف متعلقہ لوگوں کو ٹریننگ اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا اور بچوں سے متعلقہ سوشل سیکٹر پالیسیز کا جائزہ لینے کیلئے بھی تعاون کرے گا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انڈکس کا مقصد10 سے 19 سال کے بچوں کے مسائل اور مشکلات جانچنا ہے پروگرام کے ذریعے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کریں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *