حکومت کا شاندار اقدام :

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بیرون ملک قید تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں تارکین وطن سے متعلق تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے اب تک 8700 سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، غیر ملکی قید خانوں میں قید سب ہی پاکستانی ہیں خواہ اْن سے غلطی ہوئی یا نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پنشن اور صحت کی سہولیات مہیا کرنے کا نظام لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 18 ماہ میں 9 لاکھ 80 ہزار پاکستانی بیرون ملک بھیجے، پہلی بار ڈیٹا تیار کرنے کا نظام متعارف کروایا۔زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ بائیومیٹرک کا ون ونڈو سے ویزا مراحل آسان بنائے، ایجنٹ کا کردارختم کر کے آسان نظام تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ ایجنٹس کی طرف سے بھیجے والوں کو تنخواہ اور سہولیات درست نہیں بتائی جاتیں، بیرون ملک کے لیے ویزا فیسوں میں کمی کا پلان بھی لارہے ہیں۔سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد خٹک نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نومبر میں 41 پاکستانی قیدی سری لنکا سے واپس پاکستان آئے تھے، ان پاکستانیوں کی واپسی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہوئی ہے۔سعد خٹک نے کہاکہ اس معاہدے پر 2004 میں دستخط ہوئے تھے، رواں برس یو اے ای، ملائشیا، جنوبی کوریا سے بھی پاکستانی قیدی واپس آئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.