حیدر سلطان نے بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار حاجی سلطان راہی مرحوم کے صاحبزادے اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ میرے والد مرحوم شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے باوجود انتہائی عاجز ی اور انکساری سے رہتے تھے جس کا ثبوت ان کا ہمیشہ زمین پر بیٹھنا تھا، اپنے والد کے

نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن فلم انڈسٹری میں دوسرا کوئی سلطان راہی پیدا ہو نہیں سکتا یہ ممکن ہی نہیں۔ حیدر سلطان نے کہا کہ لوگوں کو یہ کہنے ہوئے سنا ہے کہ جب سنیمامیں فلم لگتی تھی تو فلم بین ہدایتکار،پروڈیوسر یا دیگر معاملات نہیں دیکھتے تھے بلکہ ان کی نظر فلم کی کاسٹ پر ہوتی تھیں کہ اس میں سلطان راہی شامل ہے یا نہیں انہوں نے بہت محنت سے شوبز میں مقام حاصل کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *