حیران کن اعداد وشمار

کراچی (ویب ڈیسک ) آپ جانتے ہونگے کہ چند روز قبل پاکستان میں گوگل اور اس سے منسلک ویب سائٹس کچھ دیر کے لیے بند رہیں ، 40 منٹ کی اس بندش سے پاکستان میں سینکڑوں لوگوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔ رواں ماہ 14 دسمبر کو گوگل کی سروسز دنیا بھر میں معطل ہوئی تھیں ،

اور یہ معطلی 40 منٹ کے لیے رہی ۔ اس کا اثر گوگل کو بطور سرچ انجن استعمال کرنے والوں یا گوگل کی دیگر ویب سائٹس سے جڑے لوگوں کو ہوا ، انکے بزنس بند ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں گوگل کے بند ہونے سے اسے استعمال کرنے والوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اور اس بندش سے نہ صرف گوگل بلکہ اس سے منسلک جی میل ، گوگل ڈاکس ، گوگل میپ اور یوٹیوب بھی بند ہو گئے تھے ۔ گوگل کے مطابق یہ ایک تکنیکی خرابی تھی جو اسکے انجینئرز نے جلد دور کردی ۔

Comments are closed.